Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کرکٹرزسے دوستانہ تعلق توڑدیا

ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کرکٹرزسے دوستانہ تعلق توڑدیا

بھارت-آسٹریلیا چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے اختتام پر بھارتی و آسٹریلوی کپتانوں کی جانب سے مایوس کن بیانات سامنے آئے ہیں۔بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا کہناہے کہ حالیہ سیریزکے بعد اُن کے آسٹریلوی کرکٹرزکے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچاہے جبکہ آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ نے وکٹ مائیک کی مدد سے آوازریکارڈکی گئی راویندراجدیجہ، اسٹیون اسمتھ اوراُن کی گفتگوکو منظرعام پر لانے پرمایوسی کا اظہارکیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ویڈ اور جدیجہ میں متنازعہ فقرے بازی کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

واضح رہے کہ سیریزکے آغاز سے قبل ویرات کوہلی نے کہاتھا کہ اُن کے تمام آسٹریلوی کرکٹرزکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔سیریزکے خاتمے پر جب ویرات کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیااب بھی وہ آسٹریلوی کرکٹرزسے متعلق پہلے جیسے خیالات رکھتے ہیں تواُن کاجواب یکسر حیران کن تھا۔جن کا کہناتھا …

’’بالکل نہیں… اب سب کچھ تبدیل ہوچکاہے۔ حالیہ سیریزکے بعد کافی کچھ بدل گیاہے۔اب کوئی دوبارہ یہ کہتا ہوانہیں سنے گا کہ میرے آسٹریلوی کرکٹرزکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘‘

دوسری جانب،اسٹیون اسمتھ نے کہاہے کہ دوران ِ میچ آن فیلڈمیتھیوویڈاور راویندراجدیجہ کی گفتگو کو بی سی سی آئی کی جانب سے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا انتہائی مایوس کن واقعہ ہے۔ایسے واقعات سیریزکے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے ہوئے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویڈ اور جدیجہ میں متنازعہ فقرے بازی کی ویڈیو منظرعام پرآگئی

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے