Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / کون بنے گانمبرون ،بھارت یا آسٹریلیا؟

کون بنے گانمبرون ،بھارت یا آسٹریلیا؟

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے دو درجوں پرموجود بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی گواسکر- بارڈرٹیسٹ سیریزکا آغاز آج(جمعرات، 23 فروری) سے ہورہاہے۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کاآغاز بھارتی شہرناگپور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہورہا ہے۔یہ ٹیسٹ سیریز مہمان سائیڈ کیلئے انتہائی اہم ہے جس کا بھارت میں سابقہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں رہا۔

آسٹریلیاکو گزشتہ12سالوں کے دوران بھارتی سرزمین کھیلی گئی تینوں ٹیسٹ سیریزمیں شکست ہوچکی ہے اور وہ ان سیریزکے دس میچوں میں آٹھ شکستوں کے بدلے ایک ٹیسٹ بھی نہیں جیت سکی ہے۔یہ اعدادوشمار یقینا کینگروشائقین کیلئے مایوس کن ہیں۔

حالیہ سیریز آسٹریلیا کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن کی بقاء کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔اس سیریزمیں دومیچوں کے مارجن سے شکست اُسے ایک درجہ نیچے دھکیل سکتی ہے۔دوسری جانب، کینگروز اگر3-0یا اس سے بہترنتیجہ حاصل کرنے کی ’انہونی‘کوہونی کردیتے ہیں تو ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی جگہ ٹاپ پوزیشن پر بھی براجمان ہوسکتے ہیں مگر ایسا ہونا کافی مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اس سیریزمیں جہاں بھارت کیلئے اپنی ٹاپ پوزیشن محفوظ بنانے کاقومی امکان روشن ہے وہیں آسٹریلیا کیلئے نمبرون بننے کا موقع موجودہے تاہم اس کیلئے انہیں گزشتہ روایات توڑنا ہوں گی جسے بھارت کی جگہ ٹاپ پوزیشن سنبھالنے کیلئے تین،صفر یا چار،صفر سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔

بھارت کو اپنی ٹاپ پوزیشن بچانے کیلئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں صرف فتح حاصل کرنا کافی ہوگا جو اُس کیلئے بظاہر زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔اس صورت میں وہ یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک نمبرون رہ کر آئی سی سی سے بڑی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارتی ٹیم ایک ملین ڈالرزکی مالک بن گئی

آسٹریلیاکو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں دو،ایک سے ہرانے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے