Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بھارت کیخلاف آسٹریلیا188رنزکا ہدف عبورنہ کرسکا

بھارت کیخلاف آسٹریلیا188رنزکا ہدف عبورنہ کرسکا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی آخری اننگزمیں آسٹریلیاکو 112رنزپر آل آئوٹ کرکے میچ 57رنز سے جیت کر سیریز برابرکردی ہے۔

میچ کے چوتھے روزبھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیںچیتشور پجاراکے 92اور اجنکیاراہنے کے 52رنزکی بدولت 274رنز بناکرآئوٹ ہوئی تو مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 188رنزکا ہدف ملا جو زیادہ مشکل نظر نہیں آرہاتھا۔ایک وکٹ کے نقصان پر 42رنزبنالینے کے بعد آسٹریلیاکے میچ جیتنے کی اُمیدیں مزید روشن ہوگئی تھیں لیکن بعدازاں ایشوین کی تباہ کن بولنگ نے سب ملیامیٹ کرکے رکھ دیا۔

کپتان اسٹیواسمتھ(28) اور پیٹر ہینڈکومب(24)کے علاوہ کوئی تیسرا آسٹریلوی بلے باز 20رنزکی حد بھی عبورنہ کرسکا۔ روی چندرین ایشوین نے 41رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیاکو 112رنزپرڈھیر کرنے میں نمایاں کردار اداکیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں 57رنز سے میزبان بھارت کی فتح سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔اب سیریز کا تیسرا ٹیسٹ16مارچ سے رانچی میں شروع ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت نے پی سی بی کو ہرجانے کا’’جواب‘‘دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم اویوکی پاسداری نہ کرتے ہوئے طے باہمی سیریز نہ کھیلنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے