Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیانے بھارت کودن میں تارے دکھادئیے

آسٹریلیانے بھارت کودن میں تارے دکھادئیے

آسٹریلوی ٹیم نے پونے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میزبان بھارت کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے 105رنزپر آل آئوٹ کردیا

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز آسٹریلیاکے 256/9کے اسکورسے ہو اتو مہمان ٹیم اپنے اسکورمیں صرف چار رنزکا اضافہ کرکے اپنی آخری وکٹ گنوابیٹھی۔جس کے بعد بھارتی اننگزکاآغاز بھی آئیڈیل نہیں تھا جس کے اوپنر مرلی وجے 10 رنزبناکرجوش ہیزل ووڈکا شکار بنے۔

جس کے بعد چیتشورپجارا6اور کپتان ویرات کوہلی صفرپر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے۔کھانے کے وقفے تک 70رنزپر تین وکٹیں گنوانے والی بھارتی ٹیم دوسرے سیشن میں انتہائی بدترین صورتحال کا دوچار ہوئی جس کے آخری 9بلے بازوں میں صرف اجنکیاراہنے (13)ہی اپنا انفرادی اسکورڈبل فیگر میں داخل کرسکے۔

اوپنر لوکیش راہول نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 64رنزبناکر آسٹریلوی اوپنرزکے خلاف مزاحمت کی مگر اس کے باوجودوہ اپنی ٹیم کو105رنزپر آل آئوٹ ہونے سے نہ بچاسکے۔آسٹریلوی بولرزکی جانب سے اسپنر اسٹیواوکیفی نے صرف35رنز دیکر چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل اسٹارک 2،جوش ہیزل ووڈاور ناتھن لیون ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بھارت کوپانچ سال بعد ہوم گرائونڈزپرشکست

بھارتی ٹیم کو ہوم گرائونڈزپر پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی ٹیسٹ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے