Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت پربھاری پڑنے لگا

آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت پربھاری پڑنے لگا

آسٹریلیانے پونے ٹیسٹ میں یادگار فتح کے بعد بنگلورمیں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں بھی حریف ٹیم پر اپنی مضبوطی کا شکنجہ کسنا شروع کردیاہے۔

بنگلور ٹیسٹ کے دوسرے روز 40/0سے اپنی اننگزکا آغاز کرنے والی آسٹریلوی ٹیم پہلے دو سیشنز میں پانچ وکٹیں گنواکر لڑکھڑانے لگی تھی کہ شان مارش نے صورتحال سنبھال لی اور 66رنزکی ذمہ دارانہ اننگزکھیل کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔وکٹ کیپر میتھیوویڈنے اُن کا بھرپور ساتھ دیا جو اس وقت 25رنزپر ناٹ آئوٹ ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیانے چھ وکٹوں کے نقصان پر 237رنزبناکر 48رنزکی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ اُس کی چار وکٹیں ابھی باقی ہیں۔بھارت کی جانب سے اب تک راویندراجدیجہ نے سب سے زیادہ تین جبکہ ایشانت شرما،اُمیش یادھو اور روی چندرن ایشوین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے