Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / 8 سالوں بعد پہلا بھارت- آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا

8 سالوں بعد پہلا بھارت- آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان رانچی میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیاجس کی بدولت سیریز1-1سے برابررہی اور اب سیریزکا فیصلہ آخری چوتھے ٹیسٹ میچ میں ہوگا۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر آٹھ سال میں ڈرا ہونے والا پہلا ٹیسٹ ہے جو 2008ء کی سیریزکے دوران ڈرا ہواتھا۔جس کے بعد 2010ء اور 2013ء میں وہاں کھیلی گئی دونوں سیریز کاکوئی میچ بے نیجہ نہیں رہا تھا جبکہ حالیہ سیریزکے پہلے دونوں میچز بھی نتیجہ خیز رہے تھے۔

میچ کے آخری روز آسٹریلیانے 32/2کے اسکورسے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا ۔63رنزکے مجموعی اسکورتک پہنچتے پہنتے اوپنر رینشا اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی وکٹیں گنوانے کے بعد 4/63کی صورتحال سے دوچار آسٹریلوی ٹیم کیلئے میچ بچانا مشکل تر ہوگیاتھا تاہم بعدازاں شان مارش اور پیٹرہینڈکومب نے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرکے بھارتی اُمیدوں کو خاک میں ملادیا۔

ہینڈکومب نے 200 گیندوں کا سامناکرتے ہوئے سات بائونڈریوں کی مددسے 72*رنزکی ریسکیواننگز کھیلی۔اس سے قبل بھارت نے چتشورپجاراکے 202رنزکی بدولت اپنی پہلی اننگز 603/9dکے اسکورپر ڈیکلیئرڈکردی تھی۔

بھارت کی جانب سے آسٹریلیاکے خلاف +500 گیندوں پر مشتمل طویل ترین اننگزکھیلنے والے چیتشورپجاراکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے