Clicky

ہوم / اہم موضوعات / چیمپئنز ٹرافی: بھارتی بورڈ بلیک میلنگ پر اُترآیا

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی بورڈ بلیک میلنگ پر اُترآیا

بھارتی کرکٹ بورڈنے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ اعلان کرنے ڈیڈلائن گزرجانے کے باوجود اپنے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان نہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دبائو بڑھانا شروع کردیاہے۔

25اپریل کی ڈیڈلائن تک ایونٹ میں شریک دیگر ساتوں ممالک نے اپنے اسکواڈکا اعلان کردیا ہے جبکہ بھارت واحد ملک ہے جس نے اس ڈیڈلائن کو فالونہیں کیا۔ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی بورڈ اسکواڈکا اعلان نہ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر ریونیوتنازعے کے حوالے سے دبائو بڑھانا چاہتاہے۔

اپنے اسکواڈکے اعلان میں تاخیرکرکے بھارتی بورڈ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہاہے کہ اگر بگ تھری اور ریونیومیں اُس کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرسکتاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی بورڈ آج (26 اپریل) سے شروع ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ہی اسکواڈکا اعلان کرے گا۔

بی سی سی آئی کے ایک ٹاپ آفیشل نے اس حوالے سے کہاکہ ’’ کونسل کا آئین ڈیڈلائن کے بعد بھی ٹیم کا اعلان کرنے کی اجازت دیتا ہے ،ویسے بھی اگر ہم5مئی کو ٹیم کا اعلان کریں گے تو کیا آئی سی سی ہمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے روک لے گی؟

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ دولت کا پجاری بھارتی بورڈکسی بھی صورت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ نہیں کریگا تاہم وہ اسے محض بلیک میلنگ کیلئے استعمال کررہاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کا اہم ریکارڈشاہدآفریدی کے نام

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی آمد آمد ہے۔اس حوالے سے قارئین کویہ جان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے