Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / بھارت کوپانچ سال بعد ہوم گرائونڈزپرشکست

بھارت کوپانچ سال بعد ہوم گرائونڈزپرشکست

بھارتی ٹیم کو ہوم گرائونڈزپر پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی ٹیسٹ کا سامناکرنا پڑگیاہے جسے آسٹریلیا نے پونے ٹیسٹ میں333رنزکے مارجن سے شکست دی۔

آسٹریلیاکے خلاف آج کی شکست سے قبل بھارت کو آخری باراپنے میدانوں پر دسمبر2012ء میں شکست ہوئی تھی جب کولکتہ کے مقام پر انگلینڈنے اُسے سات وکٹوں سے ہرایاتھاجس کے بعد اگلے 20میچوں میں کوئی بھی ٹیم اُسے شکست نہ دے سکی۔

اس دوران بھارت نے 17بار مہمان ٹیموں کو شکست دی جبکہ صرف تین میچز ڈراہونے دئیے لیکن اب آسٹریلیانے یہ بھارتی فتوحات کا طویل سلسلہ روک دیاہے

پونے ٹیسٹ میں آسٹریلیاکے خلاف بدترین کارکردگی کے سبب بھارتی ٹیم پر شکست کے سائے منڈلانے لگے ہیں جسے تقریباً یقینی شکست کا سامناہے۔

پونے ٹیسٹ کے تیسرے روز کپتان اسٹیون اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلوی ٹیم نے 285رنزکا مجموعہ حاصل کرکے میزبان بھارتی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 441رنزکا ہدف دیاجس کے جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایکبارپھر لڑکھڑا گئی ۔10کے مجموعی اسکورپر پہلی وکٹ گرنے کے بعد اُس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

کوئی بھی بھارتی بلے بازدوسری اننگزمیں آسٹریلوی اسپنرز اسٹیواوکیفی اور ناتھن لیون کا زیادہ دیر مقابلہ نہ کرسکا۔ چیتشورپجارا نے سب سے زیادہ 31جبکہ اجنکیاراہنے نے 18رنزبنائے۔کپتان ویرات کوہلی دوسری اننگزمیں بھی بڑااسکوربنانے میں ناکام رہتے ہوئے 13کے انفرادی اسکورپراسٹیواوکیفی کے ہاتھوں بولڈہوگئے۔

آسٹریلیاکے اسپنراسٹیواوکیفی نے بھارت کی دوسری اننگزمیں بھی چھ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی تباہی کا سامان پیداکیاجبکہ ناتھن لیون نے چار وکٹیں حاصل کرکے اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

11رنزکے عوض7وکٹیں، بھارتی ٹیم کی بدترین رُسوائی

پونے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے اپنی آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے