Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / آج ہارنے کی صورت میں بھارتی ٹیم دوسری پوزیشن گنوادیگی

آج ہارنے کی صورت میں بھارتی ٹیم دوسری پوزیشن گنوادیگی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور سری لنکا آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں موجود رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ یہ میچ بھارت کیلئے بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اُس کا اگلا میچ قدرے سخت حریف اورعالمی نمبرون جنوبی افریقہ کے خلاف ہے۔

اگر بھارتی ٹیم آج سری لنکا سے میچ ہارگئی تو وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن گنوادے گی جس کی وجہ آسٹریلیا واپس عالمی نمبردو بن جائے گا۔میچ جیتنے کی صورت میں بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ حاصل کرکے اپنی دوسری پوزیشن قدرے محفوظ بنالے گی۔ بھارت کے فی الوقت نمبر3پر موجود آسٹریلیاکے عین برابر(118) پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب ،سری لنکا میچ جیتنے کی صورت میں دو پوائنٹس حاصل کرکے 94پوائنٹس کے ساتھ اپنی چھٹی پوزیشن قدرے محفوظ بنالے گی جبکہ یہ میچ ہارنے کی صورت میں سری لنکاکے پوائنٹس یا رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے