Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / چیمپئنزٹرافی نہ کھیلی تو بھارت 2023ء تک تمام گلوبل ایونٹ سے باہر

چیمپئنزٹرافی نہ کھیلی تو بھارت 2023ء تک تمام گلوبل ایونٹ سے باہر

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکی اُس کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی ہے جس کیلئے آئی سی سی اجلاس میں اپنے ارادوں کی پوری طرح ناکام ہونے کے باوجود’’دھمکی‘‘پرعملدرآمدکرنا ممکن نہیں رہا۔

بھارتی بورڈ نے دبے الفاظوں میں دھمکی اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ڈیڈلائن گزرجانے کے باوجود اپنے اسکواڈکا اعلان نہ کرکے تاثر قائم کرنے کی کوشش کی تھی کہ اگر بگ تھری ختم اور ریونیو شیئرنگ میں اُس کا موقف تسلیم نہ کیا گیاتو وہ چیمپئنزٹرافی کا بائیکاٹ کرے گا۔

بھارتی بورڈنے اگر چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کرنے کی غلطی کی تو وہ قانون کے مطابق 2023ء تک آئی سی سی کے شیڈول دیگر تمام گلوبل ایونٹس سے بھی باہرہوجائے گا جس میں ورلڈکپ 2019اور2023ء بھی شامل ہیں۔اس دوران وہ شیڈول دونوں آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔

آئی سی سی اور ممبرممالک کو اچھی طرح علم تھا کہ اس قانون اوربڑے ایونٹ سے باہرہونے کے خوف سے بھارتی بورڈ کبھی بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔اس لئے ممبرممالک نے اُس کی دھمکی کوپس پشت ڈالتے ہوئے اُس کے موقف کے خلاف ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا بھارتی ڈرامہ بھی فلاپ

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں ترقی

میزبان انگلینڈکو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکرپاکستان ٹیم نے نہ صرف تاریخ میں پہلی بار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے