Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / چیمپئنزٹرافی بائیکاٹ، بالاآخربھارتی بورڈکولگام ڈال دی گئی

چیمپئنزٹرافی بائیکاٹ، بالاآخربھارتی بورڈکولگام ڈال دی گئی

نئے ریوینیو شیئرنگ ماڈل تنازعے کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017ء کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دینے والے بھارتی کرکٹ بورڈکو بالاآخرکرکٹ معاملات چلانے کیلئے سپریم کورٹ کی نامزدکردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرزنے لگام ڈال دی ہے۔

کمیٹی کا کہناہے کہ بھارتی بورڈ ان سے منظوری لئے بغیر چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ یا آئی سی سی کے خلاف قانونی کاروائی کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتا۔ایڈمنسٹریٹرزکمیٹی کے سربراہ ونودرائے کا کہناہے کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ بھارتی بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنے پر سوچ وبچارکررہاہے۔

وہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتاکیونکہ یہ انتہائی اہم ایشوہے اورایسے کسی فیصلے کیلئے تمام30ووٹ حق میں ہونے چاہییں،صرف اسی صورت میں ہی یہ انتہائی قدم اُٹھایا جاسکتا ہے ۔بی سی سی آئی کو یادرکھناچاہیے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کیا تو پھر2023ء تک کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت شرکت نہیں کرسکے گا۔

دوسری جانب،بھارتی بورڈنے اس معاملے میں مدد اور آئی سی سی پردبائو ڈلوانے کیلئے بھارتی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔جس سے لگتاہے کہ اب وہ چاہتے ہوئے بھی چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرسکے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے