Clicky

ہوم / ممالک / انگلینڈ / ایشوین کی 12وکٹوں نے بھارت کوسیریز جتوادی

ایشوین کی 12وکٹوں نے بھارت کوسیریز جتوادی

روی چندرن ایشوین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈکے خلاف سیریزکے چوتھے ٹیسٹ میچ میں چوتھے ہی روز اننگزکے مارجن سے فتح حاصل کرلی۔

انگلینڈکے 400رنزکے جواب میں بھارت نے جوابی اننگزمیں631رنزبناکربناکر231رنزکی برتری حاصل کی جسے انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں ختم نہ کرسکی جو محض 195رنزبناکراننگزاور36رنزکی شکست سے دوچار ہوگئی۔یہ رنز بھی محض دو بلے بازوںجوئی روٹ(77)اور جوہنے بیئرسٹو(51)کی مہربانی کا نتیجہ تھے۔

بھارت کی اس فتح میں آف اسپنر روی چندرن ایشوین کا نمایاں کردار رہاجس نے انگلینڈکی دونوں اننگزمیں6،6 وکٹیں حاصل کیں تاہم مین آف دی میچ ایوارڈکا حقدار ویرات کوہلی کو ٹھہرایاگیاجس نے235رنزکی اننگز تراشی۔اس میچ میں کامیابی سے بھارت نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں تین،صفرکی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آخری بھارت- انگلینڈ میچ فکس ہونے کا شبہ

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے آخری میچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے