Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بنگلہ دیش / امرالقیس بڑے اور تاریخی میچ سے باہر ہوگئے

امرالقیس بڑے اور تاریخی میچ سے باہر ہوگئے

ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی انجری نے ٹیم میں مصدق حسین کی واپسی کا دروازہ کھول دیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ تاریخ میں پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ میچ کھیلنے والا ہے، اسے ایک تاریخی اور اہم موقع قرار دیا جارہا ہے، یہ میچ حیدرآباد دکن میں ہوگا تاہم بنگلہ دیش کے اوپنر امرالقیس اس اہم اور بڑے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

وہ بھارت اے کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران کولہے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ان کے بارے میں بی سی بی کے ٹیم منیجر ربید امام کہتے ہیں کہ اسی انجری کے باعث امرالقیس کو گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہونا پڑا تھا۔

اب ان کی جگہ اسکواڈ میں تو مصدق حسین کو شامل کرلیا گیا ہے مگر اس اہم میچ میں امر القیس کی جگہ سومیا سرکار ٹاپ آرڈر پر تمیم اقبال کا ساتھ نبھائیں گے۔ بنگلہ دیش اس اہم موقع کو اپنی پرفارمنس سے یادگار بنانے کا بھی خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے