Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / عمران طاہرعالمی نمبر1بولر بن گئے

عمران طاہرعالمی نمبر1بولر بن گئے

پاکستانی نژادجنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی سی سی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزمیں دس وکٹیں حاصل کرنے کا صلہ عمران طاہرکو دو درجے ترقی کی صورت میں ملا ہے جس کی بدولت اُس نے ٹرینٹ بولٹ اور سنیل نرائن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔ واضح رہے کہ عمران طاہر اس وقت ٹوئنٹی20بولنگ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پرموجودہیں۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکاکے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد جاری ہونے والی تازہ رینکنگ میں پروٹیز بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کیریئر میں خودکو ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل کرالیاہے جنہوں نے سات بیٹسمینوں کو پھلانگتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے