Clicky

ہوم / اہم موضوعات / گول میزکانفرنس: عمران خان اورنجم سیٹھی آمنے سامنے

گول میزکانفرنس: عمران خان اورنجم سیٹھی آمنے سامنے

حکمران جماعت (ن)لیگ کے حمایت یافتہ پی سی بی گورننگ بورڈکے چیف ایگزیکٹو نجم سیٹھی اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اورسابق پاکستانی کپتان عمران خان پہلی بار آفیشلی طورپر آمنے سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل 2017ء کے اختتام پر پاکستان کرکٹ کو درپیش مسائل کے حل کی تجاویز اور غوروفکر کرنے کیلئے گول میز کانفرنس بلائی ہے جس میں خلاف ِ توقع ورلڈکپ92ء کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

عمران خان ہر محاذ پر نجم سیٹھی کو سفارشی اور انتخابات میں دھاندلی کرنے والے کے طورپر پیش کرتے ہیں۔اس حوالے سے لوگوں کو توقع تھی کہ پہلی بار عمران خان اورنجم سیٹھی آفیشلی طورپر آمنے سامنے بیٹھیں گے لیکن سابق کپتان نے اس کا امکان یہ کہہ کر مسترد کردیاہے کہ شہریارخان پہلے نجم سیٹھی کو اس کانفرنس سے باہر کریں اوراُن کی جگہ ایسے لوگوں کو لائیں جو کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں۔

پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کیلئے ایسا کرنا قطعاً ممکن نہیں کیونکہ نجم سیٹھی کو نوازحکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور ان کی موجودگی میں خود شہریارخان کی حیثیت بھی ’’ڈمی چیئرمین‘‘جیسی ہی ہے۔اس لئے اب اس بات کا امکان بہت کم رہ گیاہے کہ عمران خان اس گول میزکانفرنس میں شرکت کریں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی سی سی میٹنگ، ستمبرمیں ورلڈالیون پاکستان آنے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ آئی سی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے