Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / ’’میں مصباح الحق جیسا کپتان نہیں بن سکتا ‘‘

’’میں مصباح الحق جیسا کپتان نہیں بن سکتا ‘‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی نے اعتراف کیاہے کہ وہ مصباح الحق جیسے کپتان نہیں ہیں۔میڈیا سے اپنی تازہ بات چیت میں اُن کا کہناتھا کہ

’’ ہر کپتان کا اپنا انداز ہوتا ہے، میں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں مصباح جیسا نہیں بن سکتا۔ اس لئے مجھے اپنے انداز سے ہی کپتانی کرنا ہوگی،اس ہی طرح آپ کامیاب ہوسکتے ہیں‘‘۔

انٹرویو کے صفحے پر جائیں

اظہرعلی کا مزید کہناہے کہ ہوسکتا ہے کہ کپتانی کرتے ہوئے ابھی تھوڑی مشکلات آئیں لیکن پھر جب آپ اپنے انداز میں جیتنا شروع کردیتے ہیں تو آپ اپنے پلان اچھے انداز میں بنا سکتے ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی کروا سکتے ہیں، اس لئے میری کوشش تھی کہ جو کچھ میں نے مصباح سے سیکھا ہے، اس سے فائدہ اُٹھائوں اور جس طرح بھی ممکن ہو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز برابر کی جائے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہ کرسکے بلکہ ہمیں وائٹ واش کا داغ برداشت کرنا پڑگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈربیٹسمین اظہرعلی کا یہ مکمل انٹرویو آپ ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ کے تازہ ایڈیشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کاجلدکپتانی چھوڑنے کا اعلان متوقع

ٹیسٹ کپتان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ بھی اب زیادہ دیر کی بات نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے