Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان میں کرکٹ ، آئی سی سی پھر پیچھے ہٹ گئی

پاکستان میں کرکٹ ، آئی سی سی پھر پیچھے ہٹ گئی

جائلز کلارک کے رواں ماہ شیڈول دورۂ پاکستان کو سپورٹ کرنے سے صاف انکار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کومارچ میں دو ٹوئنٹی 20 میچز لاہور میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے اس معاملے کو سیکیورٹی کلیئرنس اور ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن کی رضامندی سے مشروط کیا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے قائم آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک ویسٹ انڈین بورڈ کے کچھ آفیشلز کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ان کے آنے کا مقصد نہ صرف پاکستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا بلکہ ممکنہ وینیو کا معائنہ بھی کرنا ہے، اس کے بعد ہی ویسٹ انڈین ٹیم کے ٹور کی تصدیق ہوگی۔

دوسری جانب آئی سی سی نے خود کو اس سارے معاملے سے الگ تھلگ کرلیا اور واضح کیا ہے کہ کلارک کے اس دورے میں وہ شریک نہیں ہیں۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ اس حوالے سے آئی سی سی کی سطح پر پاکستان کا کوئی باضابطہ سفر طے نہیں ہے‘‘۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آئی سی سی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں سے جان چھڑائی ہو۔ 2015 میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی آئی سی سی نے سیریز سے قطع تعلق کئے رکھا اور اپنے امپائرز وغیرہ بھی فراہم نہیں کئے تھے جس پر مقامی آفیشلز کو ذمہ داری انجام دینا پڑی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے