Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / بابراعظم کی کیرئیربیسٹ رینکنگ،عمادعالمی نمبر2بولر بن گئے

بابراعظم کی کیرئیربیسٹ رینکنگ،عمادعالمی نمبر2بولر بن گئے

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹوئنٹی 20میچوں کی سیریزکے خاتمے پر آئی سی سی نے مختصر فارمیٹ کی پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں سیریزکے ٹاپ اسکورربابراعظم اور تیسرے میچ میں 91رنزکی دھواں دار اننگزکھیلنے والے کیربیئن اوپنر ایون لیوس نے نمایاں ترقیاں کی ہیں۔

سیریزمیں سب سے زیادہ137رنزبنانے والے پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے 41 درجے ترقی پاکر 27 ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے جو اس فارمیٹ میں اُن کی اب تک کیرئیربیسٹ بیٹنگ رینکنگ ہے۔اس طرح 111رنزبنانے والے ایون لیوس نے 40درجے آگے بڑھ کر 45ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آخری میچ میں 53رنزبنانے والے احمد شہزاد مجموعی طورپر پانچ درجے ترقی کرکے29ویں، شعیب ملک تین درجے ترقی پاکر 34ویں اورویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھویٹ نے 35 درجے ترقی پاکر 109 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

چار ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزمیں سب سے زیادہ دس وکٹیں حاصل کرنے والے مین آف دی میچ شاداب خان نے ٹوئنٹی 20بولنگ رینکنگ میں 117 ویں پوزیشن پر انٹری ماری ہے۔شاداب خان کے ساتھی اسپنر عمادوسیم دو درجے آگے بڑھ کر عالمی نمبر 2 بولر بن گئے ہیں جن کے آگے موجود عمران طاہر اُن سے 15زائد پوائنٹس کے مالک ہیں۔

ٹیموں کی مجموعی رینکنگ کی جانب آئیں تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف چار ٹوئنٹی20میچوں کی گزشتہ سیریزکے تیسرے میچ میں شکست کھانے کے سبب آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں تیسرے نمبرپر آنے کا موقع گنوادیا مگر آخری میچ جیتتے ہوئے سیریز3-1 سے اپنے نام کرکے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔

اس سیریز میں فتح کا صلہ پاکستان نے آئی سی سی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں دو درجے ترقی کی صورت میں پایا ہے جس نے سیریزکا آغاز 112پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن سے کیاتھا اور سیریزکے خاتمے پر وہ 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپرآچکی ہیں۔

اس وقت آئی سی سی ٹوئنٹی20رینکنگ میں نیوزی لینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے جبکہ بھارت (124) دوسرے اور جنوبی افریقہ(117)تیسرے نمبرپر ہے۔اس وقت پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان صرف ایک پوائنٹ کا فرق باقی ہے ۔پاکستان کی چوتھی پوزیشن کے نزدیک انگلینڈہے جو صرف دو پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ ورلڈچیمپئن ویسٹ انڈیز 112 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر ہے۔

پاک- ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 سیریز کے اختتام پر جاری ہونے والی تارہ رینکنگ کا مختصر احوال یہاں آپ نے پڑھا جبکہ سیریزمیں شامل ہرکھلاڑی کی رینکنگ کے اُتارچڑھائو کا مکمل احوال آپ ’اسپورٹس لنک‘ کے آنے والے ایڈیشن میں ملاحظہ کرسکیں گے

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

5ریکارڈزجو تیسرے پاک-ویسٹ انڈیزمیچ میں ٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹرینڈاڈمیں کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی20میچ میں میزبان سائیڈنے اپنے اوپنر …

ایک تبصرہ

  1. I proud of shadab khan .he is pathan we like apriciate him

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے