Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ’کرکٹ اُردو‘کی نشاندہی پر رینکنگ پیشگوئی نظام کی خامی دُور

’کرکٹ اُردو‘کی نشاندہی پر رینکنگ پیشگوئی نظام کی خامی دُور

اُردوزبان میں کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’کرکٹ اُردو‘کی نشاندہی کے بعد آئی سی سی کے رینکنگ پیشگوئی نظام میں موجودخامی دور کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سیریزکے آغاز کے وقت آئی سی سی کا ون ڈے رینکنگ رینکنگ پیشگوئی نظام اس بات کی نشاندہی کررہاتھاکہ اگر بنگلہ دیش سیریز میں ایک بھی کامیابی حاصل کرلے تو اُس کی آٹھویں درجے پر تنزلی کا امکان ختم ہوجائیگالیکن پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کے فتح کے بعد یہی نظام پیشگوئی کررہاتھا کہ اگر بنگلہ دیش اگلے دونوں میچز ہارجائے تو وہ ایک درجہ تنزلی کا شکارہوجائے گی۔

’کرکٹ اُردو‘نے اس خامی کی فوری نشاندہی اپنی اس خبر آئی سی سی رینکنگ نظام میں خامی برقرار،پاکستان کو فائدہ میں کی۔جس کے بعد یہ خامی دورکردی گئی ہے۔ جس کے مطابق اگر بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے خلاف اگلے دونوں میچز ہاربھی جائے تب بھی اُس کی ساتویں پوزیشن برقرار رہے گی ۔اس صورت میں وہ آٹھویں درجے پر موجود پاکستان سے دو پوائنٹس آگے ہوگی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کی شکست سے پاکستان کوترقی کا موقع مل گیا

سری لنکاکے ہاتھوں سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے