Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / رینکنگ بھی ’بگ تھری‘ ٹیموں پر براوقت آگیا

رینکنگ بھی ’بگ تھری‘ ٹیموں پر براوقت آگیا

آئی سی سی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے درمیا ن کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے اختتام پر تازہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں نیوزی لینڈکی دودرجہ ترقی کے سبب آسٹریلیاکی ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے۔

بگ تھری قانون ٹوٹنے کے بعد اس فارمولے سے بھاری فائدہ اُٹھانے والی تینوں ٹیموں بھارت، آسٹریلیااور انگلینڈ پر رینکنگ بھی برا وقت آگیاہے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں جہاں بھارتی ٹیم اپنی تیسری پوزیشن گنوابیٹھی ہے وہاں آسٹریلیاکی ٹاپ پوزیشن بھی چند دن کی مہمان بن کررہ گئی ہے۔

نیوزی لینڈنے آسٹریلیاکے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریزمیں دو،صفر سے کامیابی حاصل کرکے دوقیمتی پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے بھارت کی تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے جس کے سبب بھارتی ٹیم کو چوتھے درجے پرنیچے جانا پڑگیاہے۔

سیریزمیں ممکن ہوپانے والے دونوں میچوں میں شکست کے بعددوپوائنٹس گنوانے کے باوجود آسٹریلیاکی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے تاہم اُس کے عین برابر118پوائنٹس رکھنے والی جنوبی افریقی ٹیم اُس کی ٹاپ پوزیشن کیلئے بدستور خطرہ ہے۔

یوں آسٹریلیاکی ٹاپ پوزیشن بھی چنددن کی مہمان رہ گئی ہے کیونکہ سری لنکاکے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے پہلے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی پروٹیز ٹیم اگر سیریزکے بقیہ دونوں میچز بھی جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ آسٹریلیاکی جگہ نمبرون پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔

ادھرپاکستان ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدستور آٹھویں نمبرپر ہے جس کے نیچے ویسٹ انڈیز تین پوائنٹس کے فرق سے نویں نمبرپرموجودہے ۔آئی سی سی ورلڈکپ2019ء میں براہ راست شرکت کیلئے ان دونوںٹیموں میں بھرپور مقابلہ ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کی شکست سے پاکستان کوترقی کا موقع مل گیا

سری لنکاکے ہاتھوں سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کی شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے