Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آئی سی سی رینکنگ نظام میں خامی برقرار،پاکستان کو فائدہ

آئی سی سی رینکنگ نظام میں خامی برقرار،پاکستان کو فائدہ

آئی سی سی نے آنے والی کرکٹ سیریز یا میچوں کے تمام ممکنہ نتائج کے رینکنگ میںممکنہ تبدیلیوں سے پیشگی آگاہ کرنے کیلئے ’پیشگوئی نظام ‘(rankings-predictor) متعارف کرایا ہواہے لیکن اس میں بدستور خامیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

’کرکٹ اُردو‘اس حوالے سے اپنے قارئین اور آئی سی سی کو مطلع کرتارہتاہے ۔اب آئی سی سی نے یہ نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے لیکن اب اس نظام میں بھی خامی سامنے آگئی ہے۔

25مارچ سے قبل آئی سی سی کو رینکنگ پیشگوئی نظام اس امر کی پیشگوئی کررہاتھا کہ بنگلہ دیش کی ایک درجہ تنزلی اور پاکستان ایک درجہ ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ یا کم ازکم دومیچوں کے مارجن سے سیریز ہارے لیکن اب پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی فتح کے بعد اس کا امکان باقی نہیں رہا۔

پہلی ’پیشگوئی‘ (تفصیل پڑھیں) کے مطابق اب بنگلہ دیش کی تنزلی کا امکان باقی نہیں تھا لیکن حیران کن طورپر پہلے ون ڈے میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی کا پیشگوئی نظام بدستور بنگلہ دیش کی تنزلی کا اشارہ دے رہاہے یعنی اگر وہ اگلے دونوں ون ڈے میچز ہارکر سیریزمیں ایک،دو سے شکست کھاجاتی ہے تب بھی وہ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوکرپاکستان کیلئے ساتویں پوزیشن خالی کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے عالمی نمبر3 بننے کا موقع

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کی ون ڈے رینکنگ بہتری کا سری لنکاپرانحصار

89پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں درجے پر موجود پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے