Clicky

ہوم / اہم موضوعات / چیمپئنز ٹرافی : کامران اکمل کی پھر چھٹی،اظہرعلی کی واپسی

چیمپئنز ٹرافی : کامران اکمل کی پھر چھٹی،اظہرعلی کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی اورٹیم انتظامیہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی مشکل کنڈیشنز کیلئے اظہرعلی کو بطور اوپنر ون ڈے ٹیم میں واپس لانے پر اتفاق کرلیاہے۔

اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کامران اکمل کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے مگر پاکستان کے بڑے قومی روزنامے ’’جنگ‘‘ نے لکھاہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ میں اظہرعلی کو ون ڈ ے ٹیم میں واپس لانے پر اتفاق ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق ایک دن قبل ہی کامران اکمل کو مزید مواقع دینے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔اس حوالے سے کامران اکمل کو ڈراپ کرکے سرفرازاحمد کو واپس لانے کی اطلاعات قدرے حیران کن ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے15ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھجوادی ہے جس میں ضرورت پڑنے پر 24مئی تک تبدیلی ممکن ہوسکے گی۔اس اسکواڈ میں احمد شہزاد ٹیم میں برقرار رہیں گے جبکہ کامران اکمل کے بجائے عمراکمل کو اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ:
سرفرازاحمد (کپتان/وکٹ کیپر)، اظہرعلی،احمد شہزاد، بابراعظم،شعیب ملک، عمراکمل فخرزمان، حسن علی، عمادوسیم،جنید خان، محمد عامر،وہاب ریاض، محمد حفیظ، شاداب خان اور فہیم اشرف

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا بھارتی ڈرامہ بھی فلاپ

آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری اور ریونیو اصلاحات میں اکیلے رہ جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے