Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / ’اسپورٹس لنک‘ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن شائع ہوگیا

’اسپورٹس لنک‘ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن شائع ہوگیا

مختلف معلوماتی سلسلوں اور دلچسپیوں سے مزین پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایڈیشن شائع ہوگیا ہے جس میں شامل چیدہ چیدہ مواد کی جھلکیاں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔

کس میں ہے کتنا دم؟
چیمپئنز ٹرافی میں شامل ہر ٹیم کے 16کھلاڑیوں کی ون ڈے بیٹنگ وبولنگ پروفائلز،تجربہ کار کھلاڑیوں کے حوالے سے اعدادوشمار،زیادہ میچز کھیلنے والے پلیئرزسمیت متعلقہ ٹیم کی بیٹنگ و بولنگ مضبوطی کا اعدادوشمار کی مدد سے جائزہ،ہر ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کے سابقہ ایڈیشنز میں کارکردگی کا جائزہ شائع کیا گیا ہے۔

کون کس پہ کتنا بھاری؟
’اسپورٹس لنک‘کے چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں دو گروپوں میں شامل ہر ٹیم کا اپنے گروپ میں شامل دیگر تینوں ٹیموں کے خلاف مجموعی مقابلوں اور سابقہ چیمپئنز ٹرافی مقابلوں کے نتائج بمعہ چارٹ شائع کئے گئے ہیں ۔

چیمپئنز ٹرافی کے جنگجو
یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شامل آٹھ ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل120کھلاڑیوں کی مجموعی ون ڈے بیٹنگ وبولنگ کارکردگی سمیت دونوں شعبوں میں انگلینڈ میں کھیلے گئے میچز میں کارکردگی کا جائزہ ’چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن‘ میں شائع کیا گیاہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے سابقہ سات ایڈیشنز:
خصوصی ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے سات چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا احوال پیش کیا گیاہے جس میں شریک ٹیموں، سیمی فائنلسٹ،فاتح ورنراپ ٹیموں سمیت ہر ٹورنامنٹ کے ٹاپ بیٹسمین اور بولرز کی تفصیل شائع کی گئی ہے اور ہر ایڈیشن میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی الگ سے شائع کی گئی ہے۔

کون بنے گا چیمپئن؟
چیمپئنز ٹرافی میں شامل ٹیموں کی تجربہ کارکرکٹرز،زیادہ رنز بنانے والے پلیئرز سمیت حالیہ عرصے میں کارکردگی کی بنیاد اور دیگر اعدادوشمارکی مدد سے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں کا جائزہ پیش کیا گیاہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ’’مرکز ِ نگاہ‘‘ کھلاڑی!!

’چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن‘ میں شامل 120کھلاڑیوں میں سے دس ’مرکز ِ نگاہ‘ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیاہے جنہوں نے حالیہ دو سے ڈھائی برسوں کے دوران شاندار کارکردگی دکھاکر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے اورحالیہ ایڈیشن میں بھی شائقین کی نگاہیں اُن پر مرکوز ہوں گی۔

7چیمپئنز ٹرافی مقابلوں کے اعدادوشمار
خصوصی ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے سات ٹورنامنٹس میں فاتح ٹیموں، ٹیموں کے مجموعی نتائج کے علاوہ بیٹنگ وبولنگ سمیت وکٹ کیپنگ اور پارٹنرشپ کے ریکارڈزبھی شائع کئے گئے ہیں۔

اہم سنگ میل جوچیمپئنز ٹرافی میں عبورہوجائیں گے
’چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن‘ میں کھلاڑیوں کے اُن سنگ میلز کی تفصیلات شائع کی گئی ہے جو ممکنہ طورپر چیمپئنز ٹرافی کے دوران عبور ہوجائیں گے۔

وہ کرکٹرزجو پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے
’اسپورٹس لنک‘کے چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن میں اُن نامور کھلاڑیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جو اگرچہ اپنے عمدہ کھیل سے دُنیابھرمیں شہرت پاچکے ہیں لیکن اس سے قبل اُنہیں کبھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا موقع نہیںمل سکاتھا۔ایسے نامورکرکٹرزمیں عمران طاہر،ٹرینٹ بولٹ جیسے نامور پلیئرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تازہ ایڈیشن میں دیگر مستقل سلسلے شائع کئے گئے ہیں جن میں کھلاڑیوں کی میدانوں سے باہر کی سرگرمیوں کا احوال، اسپاٹ فکسنگ تحقیقات پر خصوصی رپورٹ، شاہد آفریدی اور راہول ڈریورڈکا ٹاکرا،ریسلنگ مقابلے اور قارئین کے سوالات کے جوابات بھی شامل ہیں۔

پاکستان بھر میں ’اسپورٹس لنک‘ کے ڈسٹری بیوٹرز

میگزین حاصل کرنے کیلئے اپنے شہر کے ڈسٹری بیوٹررابطہ کریں
میگزین براہ راست دفتر سے حاصل کرنے کیلئے اس نمبرپر رابطہ کریں (2156763-0333)
شہرڈسٹری بیوٹررابطہ نمبر
کراچیسٹی نیوزپیپر ایجنسی0321-2068571
پشاورزرباغ نیوزایجسی0300-5930230
حیدرآباد + اندرونِ سندھفاروق برادرز0342-33338383
کوئٹہانصاری بک اسٹال / ایجنسی0333-7842310
لاہورگلزار نیوزایجنسی0322-4364606
مانسہرہحاجی نعیم نیوزایجنسی 0323-5359224
بنوںنوردرازنیوزایجنسی0332-9738288
ڈیرہ اسماعیل خاناسٹارنیوزایجنسی0334-9738040
بہاولپورچوہدری امتیازنیوزایجنسی0300-9683501
سرگودھاپاک نیوزایجنسی0344-7475344
بھکرپاکستان اسٹینڈربک اسٹال0334-79333942
راولپنڈیپنجاب نیوزایجنسی0332-5120130
صادق آبادچوہدری نیوزایجنٹ0333-7452600
جھنگ صدرشیخ محمدحسین نیوزایجنسی0333-6752004
مردانحارث نیوزایجنسی0300-5713186
خان پورانیس بک ڈپو068-5572654
لورالائی انبالہ نیوزایجنسی0322-8125166
رحیم یارخانچوہدری امانت علی اینڈسنز068-5872626
فیصل آبادزبیربک ڈپو0333-6504520
خضداربلوچستان نیوزایجنسی0333-7983728
تربتپاک نیوزایجنسی0321-8091190
کوٹلہ عرب علیچوہدری نیوزایجنٹ0301-6299433
گوادراکبرنیوزایجنسی0333-3435609
دیپال پور( اوکاڑہ)طاہربک اسٹال0300-4059957
ڈیرہ غازی خاننصیرنیوزایجنسی0334-6781558
سیالکوٹملک اینڈسنز0300-8711949
اوکاڑہرحمت نیوزایجنسی0343-6755547
ملتانملک نیوزایجنسی0300-6334859
میانوالیمحمد ی نیوزایجنسی0335-8727556
بیلہ (بلوچستان)انوربک اسٹال0345-8926243
اٹکنیوتشکیل بک ڈپو0334-5003495
گوجرانوالہاقبال پرویزنیوزایجنٹ0333-8103489
گجراتخالد بک اسٹال0333-8443093
ٹوبہ ٹیک سنگھجنگ نیوزایجنسی0333-8443093
مظفر گڑھالحبیب نیوزایجنسی0333-6031077
سلانوالیاکبربک ڈِپو048-6532047
قصورامجد نیوزایجنسی0300-4992290

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

چیمپئنزٹرافی کی کوریج پر خاص ایڈیشن شائع ہوگیا

پاکستا ن میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کا جون 2017ء کا ایڈیشن3 (18تا24جون) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے