Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / چیمپئنز ٹرافی کراچی میں مرکزِ نگاہ بن گئی

چیمپئنز ٹرافی کراچی میں مرکزِ نگاہ بن گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمبل ٹرافی کراچی کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ شائقین کی نگاہوں کا مرکز بن گئی ہے۔آج (30مارچ)ٹرافی ایدھی ہومز اور ہاکس بے لائی گئی۔

ایدھی ہوم میں موجود بے سہارا بچوں کے چہروں پر اُس وقت رونق آگئی جب چیمپئنز ٹرافی کے دورے کے موقع پر اسٹار آل رائونڈر بھی وہاں پہنچ گئے۔جس پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی جبکہ اس دوران ایدھی فیملی بھی شاہد آفریدی کے ہمراہ موجود رہی۔

بعدازاں ساحل سمندر پر آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2009ء کے فاتح کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ بنوایا جس کے بعد پی سی بی نے ان میں کچھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈمیں شروع ہوگی جس کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے