Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / مجھے پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے: فوادعالم

مجھے پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے: فوادعالم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر فوادعالم کا کہناہے کہ اُن کی تمام تر کارکردگی کو نظر انداز کرکے اُنہیں پسندوناپسند کی بھینٹ چڑھایاجارہاہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ صرف چوکوں اور چھکوں سے ہی رنز نہیں بنتے سنگلز ڈبلز لینا بھی ضروری ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم میں اس وقت اچھے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بیٹسمینوں کی ضرورت ہے جو جارحانہ شاٹس کھیلنے کے ساتھ سنگلز ڈبلز بھی بنائیں۔

آل راؤنڈ نےشکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف تو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا جاتا ہے لیکن میری طرف کسی کا دھیان نہیں جاتا، ڈومیسٹک سیزن کے ٹاپ پرفارمرز کو بلاتفریق مواقع ملنے چاہئیں، میں مایوس نہیں ہوں، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے جب بھی موقع ملا، اچھی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کروں گا۔

فواد عالم نے کہا کہ اللہ پر یقین اور حوصلہ بلند ہے، مسلسل نظر انداز ہونے کے باوجود مایوسی کا شکار نہیں ہوں، کرکٹ میں حوصلہ بڑھانے والے کم اورگرانے والے زیادہ ہیں،میں مثبت سوچ رکھنے والوں کیساتھ بیٹھتا ہوں اور انہی سے مجھے اعتماد ملتا ہے، میں نے اپنے والد، چچا، ماموں اور سینئرز سے بہت کچھ سیکھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے