Clicky

ہوم / اہم موضوعات / محمدعامرکی دوبارہ شاندارکارکردگی کیلئے انوکھی شرط

محمدعامرکی دوبارہ شاندارکارکردگی کیلئے انوکھی شرط

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے کے بعد ماسوائے شروع کے چند ایک ٹوئنٹی20میچوں کے بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

محمد عامرکی اوسط درجے کی کارکردگی سے اُس کے مداحوں سمیت ماہرین کرکٹ بھی پریشان ہیںتاہم سابق کپتان وسیم اکرم پراُمیدہیں کہ عامر جلد دوبارہ ٹریک پرواپس آجائے گا۔انہوں نے محمد عامر کی شاندارکارکردگی آنے کیلئے انوکھی شرط رکھی ہے کہ جب پیسرکوکسی اچھی وکٹ پر بولنگ کرنے کا موقع ملا تو وہ پرفارم کردیگا۔

وسیم اکرم کی یہ بات اس حوالے سے انوکھی کہی جاسکتی ہے کہ ایک اچھا بولر خاص وکٹوں کا محتاج نہیں ہوتا جبکہ محمد عامر کو اس تو اس دوران نیوزی لینڈ اور انگلینڈکی بولنگ کیلئے موزوں وکٹیں ملی ہیں جہاں وہ خاطرخواہ نتائج نہیں دے سکا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کے بعد محمد عامر نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 18، نو ون ڈے میچوں میں 12 اور 13ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں میں 11وکٹیں حاصل کی ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

50ویں پاک- ویسٹ انڈیز تاریخی ٹیسٹ کا آج آغاز

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 50ویں تاریخی ٹیسٹ کا آج جمیکا میں آغاز ہورہاہے۔آج کیربیئنزپاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے