Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان نے چوتھی اننگزکا ریکارڈٹوٹل بناڈالا

پاکستان نے چوتھی اننگزکا ریکارڈٹوٹل بناڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین ٹیسٹ میں 490رنزکے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ کی چوتھی اننگزمیں450رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی جو پاکستان کی تاریخ کا کسی بھی ٹیسٹ میچ کی آخری اننگزمیں بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ مجموعی طورپر یہ ٹیسٹ ہسٹری میں چوتھی اننگزمیں بنایاگیا تیسرا بڑامجموعہ ہے۔

اس سے قبل پاکستان کاکسی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگزمیں سب سے بڑامجموعی اسکور 382/3تھا جواُس نے 2015ء میں میزبان سری لنکاکے خلا ف پالی کیلے کے مقا م پر بناکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹیماسکورزمدمقابلسالنتیجہ
انگلینڈ654/5جنوبی افریقہ1939ءڈرا
نیوزی لینڈ451انگلینڈ2002ءشکست
جنوبی افریقہ450/7بھارت2013ءڈرا
پاکستان450آسٹریلیا2016ءشکست

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ہاشم آملہ نے ٹنڈولکر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

جنوبی افریقہ کے باریش بلے باز ہاشم آملہ نے کم اننگزمیں50انٹرنیشنل سنچریاں مکمل کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے