Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / ہاشم آملہ نے ٹنڈولکر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

ہاشم آملہ نے ٹنڈولکر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

جنوبی افریقہ کے باریش بلے باز ہاشم آملہ نے کم اننگزمیں50انٹرنیشنل سنچریاں مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیاہے۔اس دوڑمیں انہوں نے ٹنڈولکرکوبھی پیچھے چھوڑدیاہے جبکہ 142اننگزمیں رنزکی دوڑمیں ویرات کوہلی سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

ہاشم آملہ نے سری لنکاکے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں 154رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی تعداد 50 کرلی ہے۔وہ یہ اعزاز پانے والے دُنیاکے محض ساتویں پلیئرہیں جو اس اعزاز تک پہنچنے والے سب سے تیزتربلے باز ہیں یعنی سچن ٹنڈولکرسے بھی تیزاوربرائن لارا،جیک کیلس،کمارسنگاکارا سبھی سے تیز۔

ریکارڈز سے متعلق یہ اسٹوری بھی پڑھیں: ایک اوورمیں6وکٹوں کے کارنامے کس کس نے انجام دئیے؟

ہاشم آملہ نے اپنے ون ڈے کیریئرکا آغاز زندگی کے 25ویں سال میں داخل ہونے سے محض چند ہفتے قبل کیاتھاجبکہ اس سے تقریباً ساڑھے تین سال قبل وہ ٹیسٹ ڈیبیو کرچکے تھے۔ہاشم آملہ نے 24 ویں ون ڈے سنچری تک رسائی کیلئے محض142اننگز کا سہارالیاہے جو ویرات کوہلی سے 19اننگز بہتر جبکہ ساتھی ابراہام ڈی ویلیئرز سے 50 اننگزآگے ہیں۔

اس اعزاز تک پہنچنے والے دیگر کرکٹرزاس دوڑمیں ہاشم آملہ سے مزید پیچھے ہیں۔آسٹریلیاکے رکی پونٹنگ نے اپنی 24 ویں ون ڈے سنچری 278ویں اننگز کے دوران بنائی تھی۔

کم ترین اننگزمیں50انٹرنیشنل سنچریاں

بیٹسمین(ملک) – اننگز
ہاشم آملہ(جنوبی افریقہ)- 348
سچن ٹنڈولکر(بھارت)- 376
رکی پونٹنگ(آسٹریلیا) – 420
برائن لارا(ویسٹ انڈیز) – 465
جیک کیلس(جنوبی افریقہ)- 520
کمارسنگاکارا(سری لنکا) – 593
مہیلا جے وردنے(سری لنکا) – 667

  •  ہاشم آملہ نے اب تک کیریئر کی 142ون ڈے اننگز کھیل کر 6780رنزبنائے ہیں جو142یا کم اننگزمیں دُنیاکے کسی بھی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں ۔اُن کے علاوہ صرف ویرات کوہلی اور ویوین رچرڈزہی دیگر دوایسے بلے باز ہیں جنہیں143سے کم اننگزمیں چھ ہزار رنزکا سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

ہاشم آملہ کے ان اعزازات کی بمعہ چارٹ مکمل تفصیل آپ ’اسپورٹس لنک‘ کے سلسلے ’’ریکارڈبک ‘‘ میں ملاحظہ کرسکیں گے جس میں رواں ہفتے کھیلے گئے انٹرنیشنل میچوں کے تمام ریکارڈزبھی شائع کئے جائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

تینوں لوئرآرڈربلے بازوں کی ففٹیوں کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکامیں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے