Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / حارث سہیل کی دھواں دار سنچری کیساتھ واپسی

حارث سہیل کی دھواں دار سنچری کیساتھ واپسی

ورلڈکپ2015ء میں آل رائونڈرکے طورپرکھیلنے کے بعد انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہونے والے حارث سہیل نے شاندار اندازمیں کرکٹ میں انٹری ماری ہے۔

تقریباً ڈیڑھ سال تک کرکٹ میدانوں سے دُور رہنے والے آل رائونڈر نے قذافی اسٹیڈیم میں ملائیشیاکے خلاف نیشنل کرکٹ اکیڈمی یوتھ کی جانب سے کھیلتے ہوئے آئوٹ ہوئے بغیر *119 رنزبنائے جبکہ بولنگ میں بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے 13کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ  28سالہ آل رائونڈر حارث سہیل نے پاکستان کی جانب سے 22ون ڈے میچوں میں 89*رنزکی اننگز سمیت سات ففٹیوں کی مددسے 43.00کی اوسط سے 774رنزبنائے ہیں جبکہ 9وکٹیں بھی اُن کے کریڈٹ پر ہیں۔ اُس نے آخری بار گزشتہ مئی میں زمبابوے کیخلاف لاہور کے مقام ون ڈے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے