Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / تازہ ترین / گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کا اعلان کردیا

ورلڈکپ2015ء میں شاندار کارکردگی سے عالمی توجہ حاصل کرنے والے کیوی آل رائونڈر گرانٹ ایلیٹ نے مستقبل میں نیوزی لینڈ کیلئے نہ کھیلنے کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

گرانٹ ایلیٹ کی اچانک ریٹائرمنٹ کی وجہ کالپاک معائدہ ہے جس کے تحت انہوں نے اپنی خدمات ورکشائرکائونٹی کو بیچ دی ہیں ،جیتن پٹیل اور کولن ڈی گرینڈہوم بھی کولپاک معائدہ کرلیاہے۔

38سالہ گرانٹ ایلیٹ گزشتہ ورلڈٹی ٹونٹٹی2016ء کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈکے لئے نہیں کھیلے گئے ہیں انہیں ٹوئنٹی20اسپشلسٹ کے طورپر ہی کھلایاجاتاہے جوپی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز میں لاہورقلندرزکیلئے بھی کھیلے۔

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے گرانٹ ایلیٹ نے نیوزی لینڈ کیلئے پانچ ٹیسٹ، 83ون ڈے اور 16ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیلے تھے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے