Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / کولن ڈی گرانڈہوم نے66سالہ پراناکیوی ریکارڈ توڑ دیا

کولن ڈی گرانڈہوم نے66سالہ پراناکیوی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کرائسٹ چرچ کے نئے گرائونڈ ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب بارش نے کھیل کے انعقاد کی اجازت دی تو کیوی بولرز پاکستانی بلے بازوں پرٹوٹ پڑے۔کھیل کے دوسرے روز بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزکی تفصیل یہاں پیش کی جارہی ہے۔

  •  کولن ڈی گرانڈہوم ، ہیگلے اوول کی ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگزکے دوران 41رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ ڈیبیو میں بہترین بولنگ تجزیہ حاصل کرنے والے کیوی بولر بن گئے ہیں ،اس سے قبل یہ کیوی ریکارڈ الیکس میئرکے نام تھا جس نے 1950/51ء میں انگلینڈکے خلاف کرائسٹ چرچ کے مقام پر 6/155کی کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔یوں گرانڈہوم نے 66 سالہ پرانا نیوزی لینڈکا ریکارڈ توڑ کر اپنا نام روشن کرالیاہے۔

ہر ہفتے کھیلے جانے والے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ہر ریکارڈ اور تبدیل ہونے والے تمام اعدادوشمار کی مکمل تفصیلات ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کریں

  •  کولن ڈی گرانڈہوم کی6/41کا تجزیہ کسی بھی کیوی بولرکی پاکستان کے خلاف ڈیبیو کرتے ہوئے بہترین انفرادی کارکردگی ہے۔اس سے قبل کیوی بولرزمیں یہ اعزاز الیکس میوئر کو حاصل تھا جس نے 1951ء میں 155رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔کولن ڈی گرانڈہوم مجموعی طورپرآٹھویں کیوی بولر بن گئے ہیں جنہیں ڈیبیو ٹیسٹ میں 5+ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
  •  کولن ڈی گرانڈہوم کی6/41کی کارکردگی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیوکرتے ہوئے کسی بھی بولر کی دوسری بہترین انفرادی کارکردگی بھی ہے،اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے کائل ایبٹ سب سے اوپر ہیں جنہوں نے فروری2013ء میں سینچورین کے مقام پر پاکستان کے خلاف 7/29کا بولنگ تجزیہ حاصل کیاتھا۔

پاکستان کا نیوزی لینڈمیں تیسراکم ترین اسکور

پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں133رنزبناکر آل آئوٹ ہوگئی جو اُس کا کیویز کے دیس میں مجموعی طورپر تیسرا کم ترین اسکورہے۔اس سے قبل دونوں کم ترین اسکور2011ء کے دورے میں ایک ہی ہملٹن ٹیسٹ کے دوران بنے تھے جس میں وہ 104اور118رنزپرآئوٹ ہوگئی تھی۔پاکستان ٹیم مجموعی طورپر تین بار نیوزی لینڈمیں 150 سے کم اسکور پرآئوٹ ہوئی ہے۔

چارسالوں میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کی بدترین کارکردگی

نیوزی لینڈکے خلاف پہلے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے ٹاپ 4 آرڈر بلے بازوں نے مجموعی طورپر صرف 43رنز (فاضل رنزکو ہٹاکر)بناسکے جوگزشتہ چارسالوں میں اُن کی بدترین کارکردگی ہے۔اس سے قبل آخری2013ء میں پاکستان کے چار ٹاپ آرڈربلے باز50سے کم مجموعے پر پویلین واپس لوٹے تھے جب جوہانسبرگ میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف پوری پاکستانی ٹیم 49رنزپر آل آئوٹ ہوگئی تھی جس میں 4ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کا مجموعہ محض 21رنز تھا۔

ایک ڈیبیوٹیسٹ میں5+وکٹیں اور ففٹی

نیوزی لینڈکیلئے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کاآغاز انتہائی عمدہ رہا ۔ کولن ڈی گرانڈہوم نے 6/41کی ریکارڈسازکارکردگی دکھائی تو اوپنر جیت راول نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 55*رنزبنالئے تھے۔ یہ نیوزی لینڈکی تاریخ میں محض چوتھا واقعہ ہے جب ہی ٹیسٹ میچ کے دوران اُس کے ٹیسٹ ڈیبوننٹ پلیئرزکی جانب سے 5+وکٹیں اور ففٹی کی کارکردگی سامنے آئی۔

مصباح الحق بطورکپتان ٹیسٹ میچوں کی ففٹی کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے پہلے روز جہاں پاکستانی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور اُس کے خلاف کئی منفی ریکارڈبھی رجسٹرڈہوئے، وہیں ایک مثبت ریکارڈبھی کپتان مصباح الحق کے حصے میں آیاجو اس میچ میں ٹاس کرنے کے بعد بطورکپتان ٹیسٹ میچوں کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

مصباح الحق 50 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں
مصباح الحق 50 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں

مجموعی ٹیسٹ تاریخ میں صرف 16 ہی کپتانوں کو میچوں کی ففٹی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوسکاہے جن میں صرف تین ایشیائی کپتان شامل ہیں۔مصباح الحق سے قبل یہ کارنامہ صرف مہندراسنگھ دھونی اور ارجناراناٹنگا ہی انجام دے سکے تھے۔

راس ٹیلر بدترین فارم سے دوچار

نیوزی لینڈکے بلے باز راس ٹیلر ان دنوں بدترین فارم سے دوچار ہیں جو جنوبی افریقہ کیخلاف گزشتہ ٹیسٹ سیریز سے آخری دس اننگزمیں محض 11.44کی اوسط سے رنز بنا پائے ہیں جبکہ ان دس اننگز سے قبل راس ٹیلر کا بیٹ مسلسل رنز اُگل رہاتھا جس نے زمبابوے میں آئوٹ ہونے سے قبل آخری تین اننگزمیں آئوٹ ہوئے بغیر 364 رنزبنائے تھے ۔

2013/14ء کے سیزن کے آغاز میں بھارت کے خلاف سیریز کے آغاز سے ہوم گرائونڈزپر صرف 19.40کی اوسط سے رنز بناپائے ہیں جن میں سب سے بڑی اننگز 41رنزپر مشتمل ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مصباح الحق کے متبادل کیلئے سلمان بٹ کا نام زیرغور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے اعتراف کیاہے کہ مصباح الحق اور یونس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے