Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / گریم سوان کی الیون میں صرف ایک پاکستانی شامل

گریم سوان کی الیون میں صرف ایک پاکستانی شامل

سابق انگلش اسپنر کو بھارت میں بھی صرف ایک ہی کام کا کرکٹر نظر آیا۔

ان دنوں مختلف سابق کرکٹرز کی جانب سے اپنی الیونز بنانے کا سلسلہ عروج پر پہنچا ہوا ہے، اس میں زیادہ تر اپنی پسند ناپسند کو بھی صلاحیتوں پر ترجیح دکھائی دیتے ہیں۔ بہت کم الیونز ایسی ہے جس میں مکمل طور پر صلاحیتوں اور قابلیت پر ہی تکیہ کیا گیا ہو۔

انگلینڈ کے سابق اسپنر گریم سوان نے بھی اپنی الیون پیش کی ہے جس میں صرف ایک پاکستان وسیم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے فاسٹ اٹیک میں وسیم اکرم کو گلن میک گرا کے ساتھ جگہ دی ہے جبکہ اپنے ہی ہموطن جیمز اینڈرسن کو 12 بارہواں کھلاڑی قرار دیا ہے۔

سوان کی الیون میں بھارت سے صرف سچن ٹنڈولکر ہی ’معیار‘ پر پورا اترے ہیں،انہوں نے اپنی جگہ بنانے کے لئے دو اسپنرز منتخب کئے ہیں، دوسرے شین وارن ہیں۔
سوان آل ٹائم الیون:
سر جیک ہوبز، گورڈن گرینج، سر ڈان بریڈ مین، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، سر گیری سوبرز، ایڈم گکرسٹ (وکٹ کیپر)، شین وارن، گریم سوان، گلن میک گرا، وسیم اکرم ، جیمز اینڈرسن (بارہواں کھلاڑی)۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وسیم اکرم نے آئی پی ایل چھوڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آئی پی ایل2017ء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے