Clicky

ہوم / اہم موضوعات / گیل،پیٹرسن اورمیکولم نے گلوبل لیگ جوائن کرلی

گیل،پیٹرسن اورمیکولم نے گلوبل لیگ جوائن کرلی

دُنیائے کرکٹ کی ایک اور بڑی ٹوئنٹی20لیگ کا اجراء ہونے جارہاہے جس میں کرس گیل، کیون پیٹرسن اور برینڈن میکولم جیسے ورلڈکلاس کرکٹرز ایکشن میں آئیں گے جنہوں نے ٹوئنٹی20گلوبل ڈسٹی نیشن لیگ سے باقاعدہ معائدہ کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ ڈسٹی نیشن لیگ کے حکام نے تصدیق کردی ہے کہ کرس گیل،کیون پیٹرسن اور برینڈن میکولم سمیت آٹھ سپراسٹار کرکٹرزنے لیگ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے رواں سال کے آخر (نومبر،دسمبر) میں نئی ٹوئنٹی20لیگ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس میں آٹھ فرنچائزڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس لیگ کا معیار آئی پی ایل سے بھی اچھا ہوگا تاہم بہترین ڈرافٹ سسٹم کی بدولت اُس کے مقابلے شاید پی ایس ایل جیسے سنسنی خیز نہ ہوں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق مذکورہ تین بڑے ناموں کے علاوہ ڈیوین براوو،لیستھ مالنگا،ایون مورگن، کیرون پولارڈ، جیسن روئے نے بھی لیگ میں حصہ لینے کی باقاعدہ حامی بھرلی ہے۔واضح رہے کہ فرنچائزمالکان کیلئے پہلی چوائس کے طورپر ’’منی ڈرافٹ ‘‘ میں آٹھ ٹاپ پلیئرز رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2014ء میں انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈکی جانب سے ٹیم سے ’’بیدخل‘‘کئے جانے والے کیون پیٹرسن ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بیٹسمین بن کررہ گئے ہیں جو پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیلنے کے علاوہ بگ بیش ٹوئنٹی20 لیگ بھی کھیلتے ہیں۔

کیون پیٹرسن کا کہناہے کہ ’’ گلوبل ڈسٹی نیشن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔سبھی جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میرے دل کے انتہائی قریب ہے اس لئے میرا جذبہ بھی اس لیگ کیلئے زیادہ ہے‘‘

سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم نے کہاکہ ’’ میں نے ہمیشہ ہی جنوبی افریقی کنڈیشنز کو انجوائے کیا ہے ،وہاں کا کرکٹ اسٹرکچر مجھے مزید پرجوش بناتاہے۔اس لئے مجھے خودکو اس ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب کرنا انتہائی آسان فیصلہ تھا‘‘

کرس گیل کا کہناہے کہ ’’ میں اس ٹورنامنٹ میں آگے کی جانب دیکھ رہاہوں اس سرزمین سے میری خاصی اچھی اور یادگار یادیں وابستہ ہیں جہاں2007 ء کے اولین ورلڈٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں ،میں نے اس فارمیٹ کی اولین سنچری اسکورکی تھی‘‘

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیون پیٹرسن نے نجم سیٹھی کو جھوٹا ثابت کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے