Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / نیوزی لینڈکوایک اوربرینڈن میکولم مل گیا

نیوزی لینڈکوایک اوربرینڈن میکولم مل گیا

نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیم کو جارحانہ بیٹنگ میں برینڈن میکولم جیسا ایک اور بلے باز مل گیاہے جو اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کیخلاف ٹوئنٹی20ڈیبیوکریگا۔

20سالہ وکٹ کیپربیٹسمین گلن فلپس کو زخمی کھلاڑی مارٹن گپٹل کی جگہ اسکواڈمیں شامل کیا گیاہے جو جمعے کو ایڈن پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول واحد ٹوئنٹی20میچ میں اپنے کیویز کی نمائندگی کرے گا۔فلپس کو صلاحیتوں کے اعتبار سے برینڈن میکولم جیساہی قرار دیاجارہاہے اور اُن سے کافی توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  برینڈن میک کولم حقیقی’ قلندر‘ بنیں گے

گلن فلپس پانچ برس کی عمرمیں جنوبی افریقہ سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے اور بعدازاں اپنی پوری کرکٹ یہیں کھیلی۔وہ گزشتہ برس انڈر19ورلڈکپ بھی کھیل چکے ہیں جبکہ اب تک ڈومیسٹک ٹوئنٹی20میں محض دس اننگزمیں 46.12کی اوسط اور143.02کے اسٹرائک ریٹ سے 369رنزبھی بناچکے ہیں۔

گلن فلپس نے ڈیوک آف نورفولک الیون کے خلاف ایم سی سی کی جانب کھیلتے ہوئے ایک اوورمیں چھ چھکے لگاکر شہرت حاصل کی تھی ،اس اننگزمیں وہ 123گیندوں پر 201رنزبناکرناٹ آئوٹ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے