Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / میک گرا نے محمد عامر کی کمزوری پکڑلی
amir

میک گرا نے محمد عامر کی کمزوری پکڑلی

پاکستانی فاسٹ بولر کی کارکردگی پر سابق کینگرو اسپیڈ اسٹار نے تبصرہ کرتے ہوئے اُن کی خامیوں کی نشاندہی کردی ہے۔اُن کاکہناہے کہ لمباقدنہ ہونے کی وجہ سے محمدعامرکوزیادہ تیزبولنگ کرنی چاہیے تھی جسے اُنہیں کامیابی ملتی۔

میک گرا کا خیال ہے کہ محمد عامر کی خامی یہ ہے کہ وہ روایتی اندازمیں سوئنگ بولنگ کرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں وکٹوں کے اعتبار سے تیزبولنگ کرانے پر توجہ دیناچاہیے تھی۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں 61.6 کی مہنگی ایوریج سے صرف 5 وکٹیں لیں۔ اس کے باوجود آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر گلن میک گرا نے اپنی سیریز رینکنگ میں انہیں 10 میں سے 6.5 نمبرز دیئے ہیں۔

وہ عامر کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’’ یہ ایک مشکل دورہ تھا، مجھے عامر سے تباہ کن پرفارمنس کی توقع تھی، وہ ایک کوالٹی بولر ہے مگر اس کو تیز گیند کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ اس کا قد لمبا نہیں ہے‘‘۔

’’برسبین میں عامر کی بولنگ بس ٹھیک تھی جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں لیں، میلبورن میں بھی ان کی بولنگ اچھی تھی لیکن وہ بدقسمت ثابت ہوئے‘‘۔

’’ سڈنی ٹیسٹ سے قبل وہ انجریز کی لپیٹ میں آچکے تھے، مجموعی طور پر یہ ٹور ان کے لئے مایوس کن رہا، انہیں پاکستان کی یہاں پر کامیابی کے لئے کچھ زیادہ تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت تھی‘‘۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

azhar-ali

ون ڈے سیریز کا اچھے طریقے سے آغاز کرنا چاہتے ہیں :اظہر علی

برسبن: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے