Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / میک گرا کا ’ڈھلتی‘ عمر میں ٹنڈولکر کو بائونسر

میک گرا کا ’ڈھلتی‘ عمر میں ٹنڈولکر کو بائونسر

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے بھارت میں بیٹھ کر ان کے کرکٹ ’بھگوان‘ پر بڑا الزام عائد کردیا۔

گلن میک گرا نے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی خطرناک بولنگ سے کافی دھوم مچائی مگر اب ایک انٹرویو میں انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو بھی بائونسر ڈال دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں میک گرا نے کہا کہ دنیا بھر کی ٹیمیں فقرے بازی کرتی ہیں بدنام مگر صرف آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار میچ کے دوران خود سچن ٹنڈولکر نے انہیں الٹی سیدھی باتیں سنائی تھیں اور ان پر فقرے اُچھالے تھے۔

سچن ٹنڈولکر کو جینٹلمین گیم کا حقیقی ایمبیسڈر قرار دیا جاتا ہے تاہم میک گرا نے ان پر بھی فقرے بازی کا الزام دھر کر ان کے امیج پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

میک گرا کہتے ہیں کہ ’’ دنیا کی ہر ٹیم ’سلیجنگ‘ کرتی ہے لیکن جب آسٹریلوی ایسا کرتے ہیں تو پھر خبریں بن جاتی ہیں مگر جب دوسرے ہمارے خلاف ایسا کرتے ہیں تو ہم خاموش رہتے ہیں، دوسرے ایسی باتوں کا بتنگڑ بنادیتے ہیں‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے