Clicky

ہوم / ممالک / پاکستان / پاکستان کپ: سمیع اسلم اور حفیظ نے فیڈرل ایریازکو چیمپئن بنوادیا

پاکستان کپ: سمیع اسلم اور حفیظ نے فیڈرل ایریازکو چیمپئن بنوادیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے فائنل میچ میں فیڈرل ایریازنے سمیع اسلم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت فیورٹ بلوچستان کو شکست دیکر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی فیڈرل ایریازکو ٹیم کو 324رنزکا ہدف ملاتو تیسرے اوورمیں 18کے مجموعی اسکورپر اوپنر عابدعلی کی وکٹ گنوانے کے بعد سمیع اسلم اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ پر6.77کے رن ریٹ سے 158رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کیلئے میچ کافی حد آسان بنادیا۔

27ویں اوورمیں محمد حفیظ 75 گیندوں پر9چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 83رنزکی شاندار اننگزکھیل کر آئوٹ ہوئے تو سمیع اسلم نے اپنا سفرجاری رکھا اور 13چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے گیندوں کے عین برابر109رنزبناکر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب تر پہنچادیا۔اس دوران حارث سہیل ایک جبکہ کپتان عمادوسیم 21رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

میچ کے فیصلہ کن لمحات میں حسین طلعت نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 36جبکہ زوہیب احمد نے تین چوکوں کی مددسے 29رنزبناکر بلوچستان کو حاوی ہونے کا موقع نہ دیا۔بعدازاں سہیل خان اور حسن کے رن آئوٹ ہونے سے میچ دلچسپ ہوگیا، فیڈرل ایریازکو آخری گیند اور آخری وکٹ پر ایک رن درکار تھا۔اس موقع پر سرمد بھٹی نے چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کپ : صاحبزادہ فرحان کے پانچوں میچوں میں ففٹی پلس اسکورز

اس سے قبل پاکستان کپ کے فائنل میں بلوچستان نے اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کے بعد اننگزکے آخری حصے میں عامر یامین اور سہیل تنویرکی دھواں داربیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورزمیں323/9کامجموعہ بنایا۔

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ پانے والی بلوچستان ٹیم کے ان فارم اوپنر وکپتان فخرزماں 10رنزبناکرآئوٹ ہوئے توصاحبزادہ فرحان نے صہیب مقصود کے ساتھ مل ٹیم کے 100رنزمکمل کرادئیے ۔اس موقع پر صہیب مقصود 32رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو صاحبزادہ سعدعلی کے ساتھ 75رنزکی شراکت قائم کرکے 30ویں اوورزمیں ٹیم کا مجموعہ 175رنز تک پہنچادیا۔

بعدازاں سعدعلی 27رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو کچھ دیربعد صاحبزادہ فرحان بھی حریف کپتان عمادوسیم کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے تاہم اس سے قبل وہ گیارہ چوکوں اور چار چھکوں سے مزین اپنی سنچری (112رنز)مکمل کرچکے تھے۔

نچلے نمبروں پر عامریامین اورسہیل تنویر نے 9.90رنز فی اوورکے رن ریٹ سے ساتویں وکٹ پر71رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کے 300رنز مکمل کرادئیے۔اس موقع پر عامریامین 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 47 رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ ایک گیند بعد سہیل تنویر بھی 23 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 36 رنزکی اننگز کھیل کر زوہیب احمد کے ہاتھوں بولڈہوگئے۔

بعدازاں بسم اللہ خان کے واحد چھکے نے بلوچستان کو مقررہ اوورزمیں 323/9کے مجموعے تک پہنچادیا۔فیڈرل ایریاز کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ تین جبکہ سہیل خان ،زوہیب خان اور عمادوسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ2017ء کے ٹاپ ٹین پلیئرز

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ 2017ء کے تمام رائونڈمیچز کے اختتام پر دوفائنلسٹ ٹیموں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے