Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پی ایس ایل فکسرزکیلئے عبرتناک سزائیں

پی ایس ایل فکسرزکیلئے عبرتناک سزائیں

پاکستان کرکٹ بورڈ حالیہ پی ایس ایل اسکینڈل کے بعد انتہائی جارحانہ موڈ میں آچکاہے جو پہلے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ہمیشہ رعائت برتتا رہاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ایکبارپھر کہا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو اپنی صفائی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل اور خالد لطیف پیشی،پی سی بی آفس کا دروازہ ٹوٹ گیا

اگر انہوں نے اعتراف جرم نہ کیا تو پھر سینئر جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا جبکہ اعتراف جرم کی صورت میں کمیشن قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہماری طرف سے سزا ہوئی تو ایسی ہو گی کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرأت نہیں کر سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل انٹرنیشنل میچز میں فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو معاف کرچکاہے جن میں سے ایک قومی ٹیم کا حصہ بھی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پی ایس ایل فکسنگ کیس، ’’ناکافی شواہد‘‘کابھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں منظرعام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے