Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : آج انگلینڈونیوزی لینڈ کا84واں ٹاکرا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی : آج انگلینڈونیوزی لینڈ کا84واں ٹاکرا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں آج (بدھ کو)میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طورپر84واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔اس سے قبل کھیلے گئے83ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری رہاہے جس نے 41میچز جیتے ہیں جبکہ انگلینڈ نے 36بار اُسے ہرایاہے۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دو،دو بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں دونوں کوایک ایک کامیابی ملی ۔

انگلینڈ حالیہ چیمپئنز ٹرافی کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف306رنزکا ہدف باآسانی عبورکرلیاتھا۔دوسری جانب،نیوزی لینڈکی ٹیم دبائو میں ہوگی جو گزشتہ میچ میں آسٹریلیاکے خلاف فتح کی پوزیشن میں ہونے کے باوجودبارش کے سبب فتح سے محروم رہی تھی۔

رینکنگ پر اثر:

میچ کے آغاز پر دو پوائنٹس کے فرق کے ساتھ نیوزی لینڈ(114پوائنٹس) چوتھے جبکہ انگلینڈ(112)پانچویں نمبرپر ہے۔ کیوی ٹیم اگر میچ میں کامیاب رہتی ہے تو اُسے ایک پوائنٹ ملے گا جبکہ انگلش ٹیم ایک پوائنٹ گنوائے گی تاہم اس نتیجے سے دونوں ٹیموں کی رینکنگ پر کوئی اثرنہیں پڑ ے گا۔

دوسری جانب،اگر انگلش ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کرلیتی ہے تو ایک درجہ ترقی پالے گی۔اس صورت میں دونوں ٹیموں کے پوائنٹس یکساں (113)ہوجائیں گے تاہم اعشاریاتی برتری کے سبب انگلینڈٹیم اوپر آجائے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے