Clicky

ہوم / ممالک / انگلینڈ / انگلش ٹیم بھارت میں اپنی ’عزت‘نہ بچاسکی

انگلش ٹیم بھارت میں اپنی ’عزت‘نہ بچاسکی

اپنے میدانوں پر حریف ٹیموں کیلئے عذاب بننے والی انگلش ٹیم بھارت میں بھیگی بلی بن گئی جو آخری چنائی ٹیسٹ کے آخری روز محض ایک دن بھی بیٹنگ نہ کرسکی۔

کرن نیئرکی ٹرپل سنچری کی بدولت 759/7رنزپر اننگز ڈیکلیئرکرنے والی بھارتی ٹیم نے انگلش ٹیم کو آئوٹ کرنے کیلئے محض ایک دن سے کچھ زائد اوورزکا کھیل بچایا تو اُمید تھی کہ انگلش ٹیم کم ازکم یہ میچ اور اپنی عزت بچالے گی اورمحض کسی نقصان کے بغیر پہلاسیشن گزارنے کے بعد اس بات کا امکان مزید بڑھ گیاتھا۔

میچ کے آخری روز97/0پر کھیلنے والی انگلش ٹیم دوسرے سیشن میں اچانک بوکھلاگئی،103کے مجموعی اسکورپرالیسٹرکک کی صورت میں انگلینڈکی پہلی وکٹ گری تو وکٹیں گرنے کا نہ رُکنے والا سلسلہ شروع ہوگیااوراگلے 104رنزپرباقی پوری ٹیم ہی واپس پویلین میں قید ہوگئی۔

دونوں اوپنرزالیسٹرکک( 49)اورکیٹن جیننگز(54)کے علاوہ انگلش بلے بازوں میں صرف معین علی(44) ہی اپنا انفرادی اسکور ڈبل فیگر میں داخل کرپائے۔بھارتی اسپنر راویندراجدیجہ نے 7وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی اننگز اور 75 رنزکی فتح میں اہم کردار اداکیا۔جس کی بدولت بھارت نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز4-0 سے اپنے نام کرلی۔

ٹرپل سنچری میکر کرن نیئرکو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر کرسمس کی چھٹیوں کیلئے وطن واپس لوٹ جانے والی انگلش ٹیم بھارت واپس آکر15جنوری سے تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے