Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / خبریں / کوہلی اور پجاراکی سنچری شراکت،بھارت سنبھل گیا

کوہلی اور پجاراکی سنچری شراکت،بھارت سنبھل گیا

وشاکاپٹنم میں کھیلے جارہے بھارت اور انگلینڈکے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ابتدائی نقصان کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور چیتشورپجاراکی ناقابل شکست سنچری شراکت کی بدولت بھارتی ٹیم سنبھل گئی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتو اسٹورٹ براڈنے دوسرے ہی اوورمیں لوکیش راہول کو بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔وہ کوئی رن بنائے بغیر میدان بدرہوئے جس کے بعد 20کے انفرادی اسکورپر مرلی وجے بھی جیمز اینڈرسن کا نشانہ بن گئے۔

22کے مجموعی اسکورپر دو وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور چیتشورپجارانے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور کھانے کے وقفے تک مزیدکوئی وکٹ گنوائے بغیر بھارتی ٹیم کااسکور 92تک پہنچادیا۔جس کے بعد دوسرے سیشن کے دوران بھی دونوں نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے انفرادی ففٹیاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی سنچری شراکت مکمل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے