Clicky

ہوم / خبریں / 71رنزپرآٹھ وکٹیں گنوانے والی انگلش ٹیم بڑی شکست سے دوچار

71رنزپرآٹھ وکٹیں گنوانے والی انگلش ٹیم بڑی شکست سے دوچار

بھارتی کرکٹ ٹیم نے وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈکو246رنز سے ہراکرسیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔

آج(پیر) میچ کے پانچویںروز405رنزکے ہدف کا تعاقب کرنے والی انگلش ٹیم نے 2/87کے اسکورسے اپنی نامکمل اننگزکا آغازکیاتو بھارتی اسپنرزاُن کیلئے ڈرائوناخواب ثابت ہوئے ۔ناقابل شکست34رنزبنانے والے جوہنے بیئرسٹو اور جوئی روٹ کے علاوہ آخری آٹھ بلے بازوں میں کوئی بھی اپنا انفرادی اسکور ڈبل ڈیجٹ میں داخل نہ کرسکا۔

جس کی بدولت پوری انگلش ٹیم پانچویں دن کے کھیل کے دوران 71رنزکے عوض آخری آٹھوں وکٹیں گنوابیٹھی۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین اور جیانت یادھونے تین جبکہ محمد شامی اور راویندراجدیجہ نے دو،دووکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیاجس کی ٹیم نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریزمیں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔اس سے قبل راجکوٹ میں کھیلاگیاپہلا ٹیسٹ ڈراہواتھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے