Clicky

ہوم / اہم موضوعات / انگلینڈنے پاکستان کی رینکنگ بہتربنادی

انگلینڈنے پاکستان کی رینکنگ بہتربنادی

بھارت کےخلاف اَوے سیریزمیںصفر، چارسے شکست کھانے کے بعدانگلینڈکی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے درجے سے پھسل پر پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔جس کا فائدہ پاکستان سمیت تین ٹیموں کو ہواہے جنہیں ایک ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔

اپنے ہوم گراؤنڈز پر مسلسل دوسری سیریز بڑے تناسب سے جیتنے کی وجہ سے بھارت نے اپنی ٹاپ پوزیشن کو انتہائی مستحکم کرلیا ہے، انگلش ٹیم کے خلاف فتح سے 5 پوائنٹس اس کے ہاتھ آئے جس سے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 120 ہوگئی، وہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے پورے 15 پوائنٹس آگے ہے۔

انگلش ٹیم نے سیریز کا آغاز آسٹریلیا کے ساتھ 105 پوائنٹس کی برابری سے کیا تھامگر اعشاریائی پوائنٹس کی برتری کے باعث دوسری پوزیشن حاصل تھی مگر اب سیریزمیں بدترین شکست کےبعداُس کے پوائنٹس 101 باقی رہ جانے کے باعث پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جو پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں سے ایک پوائنٹ کم ہے، گرین کیپس اور پروٹیز کے اگرچہ پوائنٹس 102 ہیں مگر چند اعشاریائی پوائنٹس نے پاکستان کو تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

مصباح الحق الیون اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کی وجہ سے چوتھے نمبر پر چلی گئی تھی۔ اب دوسرے سے پانچویں نمبر پر موجود چار ٹیموں کے درمیان 4 ہی پوائنٹس کا فرق ہے، یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ بھی اپنے ساتھ خصوصی بونس لے کر آنے والی ہے۔

جو ٹیم اس تاریخ تک ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوئی اسے 10 لاکھ ڈالر ملیں گے، دوسرے نمبر والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، تیسری اور چوتھی پوزیشنز کی حامل ٹیمیں بالترتیب 2 اور ایک لاکھ ڈالر حاصل کریں گی۔ ٹیسٹ رینکنگ کے حوالے سے 2016 کافی دلچسپ رہا، 21 اگست سے 11 اکتوبر کے دوران آسٹریلیا، پاکستان اور پھر بھارت ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوئے۔ اب آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر رینکنگ اپ ڈیٹ ہوگی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کیلئے دوبارہ ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کا موقع

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے