Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / خاتون بلے بازکاعالمی ریکارڈجو کوئی مرد بھی نہیں بناسکا

خاتون بلے بازکاعالمی ریکارڈجو کوئی مرد بھی نہیں بناسکا

موجودہ دورمیں کرکٹ تیز سے تیزتر ہوتی جارہی ہے،مردوں کی کرکٹ میں توابراہام ڈی ویلیئرز،ویرات کوہلی، ڈیوڈوارنر،شرجیل خان اور کرس گیل سمیت کئی بلے بازحریف بولروں کیلئے دہشت کی علامت بن چکے ہیں لیکن اب خواتین کی کرکٹ میں بھی جلادصفت بلے باز سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

2014ء کے آغاز سے آسڑیلیاکی آل رائونڈر الیسے پیری نے23اننگز میں 65*،0، 90*، 53، 72، 64*،74*،78،48، 67،90،31، 50،51، 64*، 35،4،17، 77*، 93*، 69اور56رنزکی ترتیب سے رنزکئے ہیں۔

ان اننگزمیں آٹھ بار ناٹ آئوٹ رہنے والی الیسے پیری نے 89.53کی شاندار اوسط حاصل کی جن میں50پلس رنزکی 17اننگز شامل ہیںجس کا واضح مطلب یہی ہے کہ اُس نے چھوٹے اسکورزکے مقابلے میں تین گنازائد بار ففٹی پلس اننگز تراشی ہیں۔

الیسی پیری مردوں اور خواتین میں دُنیا کی واحد کرکٹر ہیں بہ یک ون ڈے بولنگ اور بیٹنگ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر آئی ہیں
الیسی پیری مردوں اور خواتین میں دُنیا کی واحد کرکٹر ہیں بہ یک ون ڈے بولنگ اور بیٹنگ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر آئی ہیں

یہ اعدادوشمار کسی بھی فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کیلئے ناقابل یقین ہیں لیکن الیسے پیری کے بیٹ سے یہ کارکردگی اس لئے حیران کن ہے کہ 2014ء سے قبل وہ37اننگزمیں زیادہ تر ساتویں اور آٹھویں نمبرپر بیٹنگ کرتے ہوئے محض ایک ففٹی سمیت 23.12کی اوسط سے 555رنزبناسکی تھی۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران الیسی پرسی کی اوسط سے زیادہ دوسری اہم چیز 50پلس اسکورزہیں جس نے تین سالہ عرصے میں 23اننگزمیں 17بار50رنزکا ہندسہ عبورکیاہے۔یہ ایسا ہندسہ ہے جسے کبھی کوئی مرد بلے باز بھی عبورنہیں کرسکا۔

table-parry

اس سے قبل کیرئیرکے کسی بھی حصے کی لگاتار25اننگزمیں زیادہ سے زیادہ ففٹی پلس اسکورزکی تعداد15ہے جو پوری ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف پانچ مرد بلے باز ڈین جونز،ویوین رچرڈز،جاویدمیانداد، ہاشم آملہ اور کین ولیمسن ہی بناسکے ہیں۔خواتین بلے بازوں میں لگاتار25اننگزمیں ففٹی پلس اسکورز کی دوسری بڑی تعداد13ہے جو چاربیٹسویمن ہوکلے،رولٹن،کلارک اور میتھالی راج نے اسکور کئے تھے۔

نوٹ: مضمون کا یہ حصہ ہفت روزہ اسپورٹس لنک کے سلسلے ’’اعدادوشمار‘‘سے لیاگیا ہے۔یہ مکمل مضمون آپ’ اسپورٹس لنک‘ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے