Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / بھارت کا کونسا کھلاڑی کتنا تعلیم یافتہ ہے!

بھارت کا کونسا کھلاڑی کتنا تعلیم یافتہ ہے!

بچپن سے ہم کہاوت سنتے ہیں آ رہے ہیں کہ ‘پڑھوگے لکھوگے تو بنو گے نواب، اور کھیلو گے-کودوگے تو ہو گے خراب’

لیکن یہ کہاوت کرکٹر زپر فٹ نہیں بیٹھتی کیونکہ کھیل کر ہی کرکٹرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر تے ہیں۔ کرکٹرز کا کمال تو آپ کرکٹ کی پچ پر خوب دیکھتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پڑھائی میں یہ کیسے تھے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کس کرکٹر نے کی ہے کتنی پڑھائی۔

سچن ٹنڈولکر: کرکٹ کے خدا مانے جانے والے سچن ٹنڈولکر نے بہت کم عمر سے ہی کھیلنا شروع کر دیا تھا، اس لئے انہیں زیادہ پڑھائی کا موقع نہیں ملا. سچن نے بڑی مشکل سے 12 ویں تک تعلیم حاصل کی۔

مہندراسنگھ دھونی نے رانچی سے 12 ویں کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے بی کام میں داخلہ بھی لیا تاہم ان کا بی کام مکمل نہیں ہو پایا۔

ویرات کوہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو بھی پڑھائی کا زیادہ وقت نہیں مل پایا انہوں نے بھی 12 ویں تک ہی تعلیم حاصل کی۔

سریش رائنا ہائی اسکول مکمل کرنے کے بعد کرکٹ کھیلنے میں اتنے مصروف ہو گئے کہ انہیں آگے کی تعلیم کا موقع ہی نہیں ملا۔

شیکھر دھون نے 10 ویں تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد کرکٹ میں مصروف ہو گئے کہ انہیں آگے کی تعلیم کا موقع ہی نہیں ملا۔

یووراج سنگھ:اپنے بلے سے چوکے-چھکوں کی بوچھار کرنے والے کرکٹر یوراج سنگھ نے 12 ویں تک تعلیم حاصل کی ہے۔

روہت شرما نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد انہیں کرکٹ کے لئے پڑھائی چھوڑ دی۔

اُمیش یادو نے شنکر راؤ چوہان اسکول سے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

ظہیر خان شری رامپور میں ہائی اسکول کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد انجینئرنگ کے لئے کالج میں داخلہ لیا لیکن کرکٹ کے لئے تعلیم درمیان میں ہی چھوڑ دی۔

ساروگنگولی: بھارت کے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک سارو گنگولی نے سیٹجیوجر کالج سے بی کام کیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کرکٹرزسے دوستانہ تعلق توڑدیا

بھارت-آسٹریلیا چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے اختتام پر بھارتی و آسٹریلوی کپتانوں کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے