Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ایک اور کرکٹربھی جنوبی افریقی ٹیم چھوڑگیا

ایک اور کرکٹربھی جنوبی افریقی ٹیم چھوڑگیا

نوجوان کرکٹرز میں جنوبی افریقی ٹیم چھوڑکر انگلینڈ منتقل ہونے کے رجحان میں خطرناک حدتک اضافہ ہونے لگاہے۔

گزشتہ دورۂ آسٹریلیامیں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر کائل ایبٹ اور آخری ون ڈے میچ میں کینگروزکے خلاف سنچری جڑنے والے اوپنر ریلی روسوئوکے بعد تیسرے کرکٹر نے بھی جنوبی افریقی ٹیم چھوڑ دی ہے ۔آل رائونڈر ڈیوڈوائیس بھی اب بطورکولپاک پلیئررواں سیزن سے انگلش کائونٹی سسیکس کی جانب سے کھیلیں گے۔

اطلاعات کے مطابق 31سالہ آل رائونڈر ڈیوڈوائیس نے سسیکس سے تین سال کا معائدہ کیا ہے جس کے تحت وہ رواں برس جون میں اُسے جوائن کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :  جنوبی افریقی ٹیم کودھچکا،2اہم پلیئرزملک ہی چھوڑگئے

واضح رہے کہ اگست 2013ء میں ٹوئنٹی20اوراگست2015ء میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والے ڈیوڈوائیس نے 6 ون ڈے اور 20ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی ۔اُس نے آخری انٹرنیشنل میچ 28مارچ2016ء کو آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی کے دوران دہلی کے مقام پر سری لنکا کے خلا ف تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے