Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شرجیل اورخالد لطیف کے متبادل کا24 گھنٹوں میں اعلان

شرجیل اورخالد لطیف کے متبادل کا24 گھنٹوں میں اعلان

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے روز منظر عام پر آنے والے کرپشن اسکینڈل کی پاداش میں معطل کئے جانے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کے متبادل پلیئرزکاتاحال اعلان نہیں کیا گیاہے۔

اسلام آبادیونائیٹڈکے کوچ ڈین جونزنے سوشل میڈیاپر ایک شائق کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شرجیل خان اور خالد لطیف کے متبادل کے نام بتادئیے ہیں۔شائق نے اُن سے سوال پوچھا کہ اب شرجیل خان اور خالد لطیف کے متبادل کون ہوں گے تو انہوں نے جواباً کہا ’’ڈیوڈوارنر اور مستفیض الرحمن‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل اور خالدلطیف کے ساتھ مشکوک شخص کون؟ کہانی کھل گئی

یقینا ڈین جونزکی جانب سے پیش کئے گئے یہ نام ایک مذاق ہی ہوں گے کیونکہ انہوں نے فوری اپنی ٹوئٹ میں لکھ دیا کہ شرجیل خان اور خالدلطیف کے متبادل پلیئرزکا باقاعدہ اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کردیا جائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

’اسپورٹس لنک‘ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایڈیشن شائع ہوگیا

مختلف معلوماتی سلسلوں اور دلچسپیوں سے مزین پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’اسپورٹس لنک‘ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے