Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈوارنرنے دوسری تیزترین ففٹی جڑدی

ڈیوڈوارنرنے دوسری تیزترین ففٹی جڑدی

آسٹریلوی اوپنرنے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسرے سیشن کے کھیل کے دوران جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے محض 23 گیندوں پر50رنز مکمل کرلئے جو ٹیسٹ تاریخ کی دوسری جبکہ کسی بھی آسٹریلوی بلے باز کی تیز ترین ففٹی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے مصباح الحق کے نام ہے جنہوں نے 2014ء میں آسٹریلیا ہی کے خلاف یواے ای میں محض21 ویں گیندپر 50رنز مکمل کئے تھے۔ ڈیوڈوارنرسے قبل آسٹریلیاکی جانب سے تیز ترین ٹیسٹ ففٹی اسکورکرنے کا اعزاز بروس یارڈلے کو تھا جنہوں نے 29 گیندوں پر یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے 315رنزپر آل آئوٹ ہوجانے کے بعد آسٹریلیانے223رنزکی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی تھی ۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈیوڈوارنر نے نیا آسٹریلوی ریکارڈقائم کرڈالا

آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈوارنر نے سڈنی میں پاکستان کے خلاف سیریزکے چوتھے ون ڈے میچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے