Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈ وارنرکی تیز ترین سنچری، سنگاکارا کا ریکارڈ بھی برابر

ڈیوڈ وارنرکی تیز ترین سنچری، سنگاکارا کا ریکارڈ بھی برابر

پاکستانی بولرز کی دل کھول کر پٹائی کرتے ہوئے اپنی ریکارڈ بک کو مزید بہتر بنالیا

پاکستان کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 26 ویں اوور کی پہلی گیند پر جنید خان کو آف سائیڈ کی جانب سنگل کے لئے کھیل کرسنچری مکمل کی۔ انہوں نے تھری فیگر تک پہنچنے کے لئے صرف 78 بالز کا سہارا لیا، یہ ان کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 92 بالز پر سنچری بنائی تھی۔

یہ ڈیوڈ وارنر کی 2016-17 کے سیزن میں چھٹی سنچری ہے، اس طرح انہوں نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا کمار سنگاکارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔ سری لنکا کے سابق کپتان نے 2014-15 میں 6 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کیا نئے عامر میں ’پرانا‘دم خم باقی نہیں رہا؟

دوکھلاڑیوں کے عین برابرکھیلے گئے میچوں میں کارکردگی کے موازنے پرمشتمل انتہائی معلوماتی اور مقبولیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے