Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / ڈیوڈوارنر نے نیا آسٹریلوی ریکارڈقائم کرڈالا

ڈیوڈوارنر نے نیا آسٹریلوی ریکارڈقائم کرڈالا

آسٹریلیاکے اوپنر ڈیوڈوارنر نے سڈنی میں پاکستان کے خلاف سیریزکے چوتھے ون ڈے میچ میں 130رنزکی شاندار اننگز کھیل کر اپنے ون ڈے کیریئر کی90 ویں اننگز میں سنچریوں کی تعداد12کرلی ہے ۔

یہ کسی بھی آسٹریلوی بلے باز نے 12ون ڈے سنچریوں تک تیز ترین رسائی ہے جبکہ عالمی کرکٹ میں صرف دو بلے باز اس سے کم اننگز میں 12سنچریاں اپنے ریکارڈ میں اندراج کراسکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 21اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے83 ویں اننگزمیں یہ سنگ میل عبورکیاتھا۔

رواں ہفتے کھیلے گئے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزکی مکمل تفصیل ہفت روزہ ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کریں

ڈیوڈوارنر کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکے آخری ون ڈے میچ میں مزید ایک سنچری اسکورکر کے وہ اس قومی ریکارڈ کے اکلوتے مالک بن جائیں۔واضح رہے کہ عالمی کرکٹ میں ایک سیزن میں سب سے زیادہ (6)سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈسری لنکا کے کمارسنگاکار اکے نام ہے جنہوں نے 2014/15ء کے سیزن میں چھ سنچریاں اسکور کی تھیں۔

  • ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیوڈوارنر گزشتہ دس ون ڈے اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کرچکے ہیں ۔ان دس اننگز کے دوران ڈیوڈ وارنر نے 78.30کی شاندار اوسط سے 783رنزبنائے ہیں ۔یہ اُن کے ون ڈے کیریئر کا دس اننگزکا محض دوسرا حصہ ہے جس میں زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل 2016ء کی آخری دس اننگز میں انہوں نے 83.90کی اوسط سے 839رنزبنائے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ڈیوڈوارنرکی مسلسل تیسری سیریزمیں2 سنچریاں

2016ء کے ون ڈے کیلنڈرایئرمیں ریکارڈ سات سنچریاں اسکورکرنے والے آسٹریلیاکے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے